بیروت:(دنیا نیوز) ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستانی فائٹر شہاب کی شاندار فتح، سبز ہلالی پرچم بلند کردیا۔
قومی فائٹر شہاب نے عالمی شہرت یافتہ خبیب کے ساتھی کویتی فائٹر کو شکست دے دی،پاکستانی فائٹر شہاب نے جیت کے ساتھ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
کویتی فائٹر کو روس میں خبیب نرماگومیدوف کی نگرانی میں ٹریننگ کرنے کا اعزاز حاصل ہے، پاکستانی فائٹر آئی ایم ایم اے ایف ایشین چیمپئن شپ 2025 میں شرکت کیلئے لبنان میں موجود ہے۔
خیال رہے ایونٹ میں 18 ممالک کے 400 فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ سال لاہور میں قومی فائٹرز نے ایشین چیمپئن شپ میں 12 میڈلز کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔



