لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کی سربیئن ٹینس سٹار نواک جوکووچ سے ملاقات کی تصویر وائرل ہو گئی۔
دبئی میں ورلڈ سپورٹس سمٹ کے موقع پر پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی سر بیئن ٹینس سٹار نواک جوکووچ سے ملاقات ہوئی، ارشد ندیم نے جوکووچ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) January 2, 2026
واضح رہے کہ ارشد ندیم کو ورلڈ سپورٹس سمٹ میں گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔



