قومی ٹی 20 کپ کا وینیو چوتھی بار تبدیل

قومی ٹی 20 کپ کا وینیو چوتھی بار تبدیل

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کی میزبانی پشاور کو دوبارہ واپس مل گئی ہے۔

اس سے قبل 5 مارچ سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ پشاور سے پنڈی اور پھر گزشتہ روز ملتان منتقل کردیا گیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبرپختونخوا حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ کھیل کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 6 مارچ سے شروع ہوگا۔