سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کل میکسیکو روانہ ہوگی

سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کل میکسیکو روانہ ہوگی

ٹورنامنٹ میں گرلز اور بوائز کے مختلف ایونٹس کا انعقاد ہوگا، ٹورنامنٹ دنیا بھر میں سڑکوں سے جڑے بچوں کے حقوق، تحفظ اور شناخت کے لیے نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی تحریک ہے۔

کھیلوں کے ذریعے تعلیم اور سماجی تبدیلی کے لیے وقف تنظیم مسلم ہینڈ کے تحت عالمی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی شرکت کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے قطر میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2022 میں دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا تھا۔