لاہور(نیٹ نیوز) چین میں دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی متعارف کروا دی گئی ہے جو اگلے سال فروخت کیلئے پیش کی جائیگی۔ اس تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی کو چین کے شہر شنگھائی کے تھری ڈی پرنٹنگ کلچرل میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جسے اٹلی کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے۔
گاڑی کا وزن 450 کلو گرام ہے، اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے عام گاڑیوں کی نسبت اس پر ستر فیصد کم لاگت آتی ہے۔ منفرد نوعیت کی یہ تھری ڈی پرنٹڈ کار چین میں اگلے ماہ ہونیوالے آٹو شو میں بھی پیش کی جائیگی۔