لاہور (دنیا نیوز ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو کروڑ 20 لاکھ فالوورز جعلی نکلے۔ ڈونلڈ ٹرمپ جعلی فالوورز کی لسٹ میں چوتھےنمبر پر ہیں۔
ٹوئٹر فالوورزکی جانچ کرنے والی ویب سائٹ Twiplomacy کے مطابق عالمی رہنماؤں میں سب سے زیادہ جعلی ٹوئٹر فالوورز نریندر مودی کے ہیں۔ نریندر مودی کے دو کروڑ بیس لاکھ فالوورز یعنی تریسٹھ فیصد جعلی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 37 فیصد جعلی فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ پوپ فرانسس انسٹھ فیصد کے ساتھ دوسرے میکسیکو کے صدر 47 فیصد کے ساتھ اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی شاہ سلمان کے آٹھ فیصد فالوورز جعلی ہیں۔