ایپل کا سمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب لانے کا منصوبہ

Last Updated On 05 April,2018 08:26 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ایپل نے اپنے سمارٹ فونز کو منفرد بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کا عندیہ دے دیا۔

بلومبرگ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایپل اپنے سمارٹ فون کو دیگر سمارٹ فونز سے الگ اور منفرد بنانے کے لیے بڑی تبدیلیاں کرنا چاہتا ہے۔ جس کے لیے آئی فون میں ٹچ لیس سکرین ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے آئی فون کا صارف اپنے فون کی سکرین کو چھوئے بغیر اس کے قریب انگلی کو حرکت دے کر ڈیوائس کو استعمال کرسکے گا۔ 

یہ ٹیکنالوجی اگیومینٹڈ رئیلٹی کے لیے موثر ثابت ہوسکتی ہے جس پر ایپل کی جانب سے حالیہ عرصے میں کافی کام کیا گیا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون کا ڈسپلے اوپر سے نیچے بتدریج خم کھائے گا۔ تاہم یہ ٹیکنالوجی ممکنہ طور پر اس سال ستمبر میں سامنے آنے والی ہے۔