نیو یارک: ناسا کا کم آواز والے سپر سونک مسافر طیارہ بنانے کا اعلان

Last Updated On 07 April,2018 08:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ناسا کا دعویٰ ہے کہ ایکس پلین نامی طیارہ کنکارڈ اور دیگر سپر سونک طیاروں کے مقابلے میں بہت کم آواز پیدا کرے گا۔

فضاؤں میں ایک بار پھر آواز کی رفتار سے تیز سفر کی تیاریاں اپنے عروھج پر ہیں۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے انتہائی کم آواز پیدا کرنے والے سپر سونک طیارے بنانے کا اعلان کر دیا۔ ناسا اور طیارہ ساز کمپنی Lockheed Martin کے درمیان 24 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا۔ X-plane نامی طیارے کی پہلی تجرباتی پرواز 2021 میں متوقع ہے۔ بڑھتے ہوئے حادثات اور ناقابل برداشت شور کے باعث 2003 میں سپر سونک کنکارڈ طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔