فلسطین اور اسرائیل کی سرحد پر ایک بار پھر کشیدگی عروج پر

Last Updated On 06 April,2018 05:22 pm

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں ہزاروں مہاجرین احتجاجی کیمپ پہنچ گئے، صیہونی فوج نے گولی مارنے کی دھمکی دیدی، اسرائیلی فوج نے چالیس مظاہرین کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

فلسطینیوں کی   گھر واپسی مہم   میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اسرائیل سے بے دخل ہونے والے ہزاروں مہاجرین ایک بار پھر غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر پہنچ گئے۔

اسرائیلی فورسز نے احتجاجی کیمپوں پر آنسو گیس کے شیلز برسائے، صیہونی فوج کے سنائپرز اور ٹینکوں نے بھی پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔ اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ فوج سے گولی چلانے کے احکامات واپس نہیں لیے، مظاہرین سرحد کے قریب آنے سے باز آئیں۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی جان کی بازی ہار گیا، اس طرح شہدا کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔