جنوبی کوریا میں خود کار قاتل روبوٹس کی تیاری کا منصوبہ

Last Updated On 05 April,2018 10:44 pm

سیول: (دنیا نیوز) دنیا بھر کے پچاس سائنسدانوں نے جنوبی کوریا کی جانب سے ہتھیاروں سے لیس خود کار روبوٹس بنانے کے منصوبے کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ روبوٹس کو مسلح کرنے سے بنی نوع انسان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

کے اے آئی ایس ٹی یونیورسٹی نے دفاعی سازو سامان بنانے والی کمپنی کے ساتھ خود کار قاتل روبوٹس کی تیاری کا معاہدہ کر لیا ہے۔ منصوبے سے دنیا بھر کے سائنسدانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

30 ممالک کے سائنسدانوں نے منصوبے کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ خود کار روبوٹس کے ہاتھ میں ہتھیار تھما دینے
سے بنی نوع انسان کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔