برازیل میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، ایمرجنسی نافذ

Last Updated On 06 April,2018 07:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) برازیل کے جنوبی علاقے ان دنوں قدرتی آفت کی لپیٹ میں ہیں۔ بارش اور سیلاب نے نظام زندگی معطل کر کے رکھ دیا۔ ایک خوفناک حادثے میں میاں بیوی گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے۔

انٹرنیٹ پر وائرل فوٹیج میں ایک گاڑی کو سیلابی ریلے میں بہتے دیکھا جا سکتا ہے، مقامی میڈیا کے مطابق کار سوار میاں بیوی ہلاک ہو گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد علاقے خالی کرا لئے گئے۔ حکام نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔