لاہور: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ پر گروپس چیٹ کو بہتر بنانے کے لیے کمپنی کی جانب سے چند چھوٹے مگر کارآمد فیچرز متعارف کرا دیے گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب گروپ ڈسکرپشن کو متعارف کرا دیا گیا ہے، جو کہ تمام اراکین کو نظر آئے گی۔ واٹس نیو کے بٹن پر ایک کلک کرکے گروپس میں نئی پوسٹس کو دیکھا جاسکے گا۔ اسی طرح گروپ کے اندر اراکین کے لیے سرچ کرنا ممکن ہوگا، ایڈمن دیگر اراکین کے لیے ایڈمن پرمیشن ریمو کرسکیں گے مگر گروپ کو تشکیل دینے والے فرد کو ہٹانا ممکن نہیں ہوگا۔
ایک اچھا فیچر یہ ہے کہ اگر صارف کسی گروپ کو چھوڑ دے گا تو اسے دوبارہ ایڈ نہیں کیا جاسکے گا۔ یہ سب اپ ڈیٹس اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔