مسجد نبوی: روضہ رسول ﷺ تک پہنچانے والے راستے کی تزئین مکمل

Last Updated On 17 May,2018 05:27 pm

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور شیخین رضی اللہ عنہما کی قبور پر سلام کے لیے پہنچانے والے راستے کو تیار کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ گزر گاہ کے قالین کو سبز رنگ کے انتہائی قیمتی قالین سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مسجد نبوی میں شعبہ قالین کے سربراہ بندر الحسینی کے مطابق سُرخ رنگ کے سابقہ قالین کو اب سبز رنگ کے قالین سے بدل دیا گیا ہے۔ باب السلام سے لے کر باب البقیع تک ان کی مجموعی تعداد 250 ہے۔ اس اقدام کا مقصد مسجد نبوی کی زیارت کرنے والے ہر شخص کو عبادات اور روضے پر سلام پیش کرنے کے دوران پر سکون ماحول اور ہر ممکن سہولت اور آرام پیش کرنا ہے۔