سیکیورٹی کونسل اسرائیلی بربریت کی مذمت نہ کرسکی، پاکستان کا اظہارافسوس

Last Updated On 17 May,2018 10:23 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے اسرائیلی بربریت کی مذمت نہ کرنے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ملیحہ لودھی او آئی سی کے سفیروں سے خطاب کر رہی تھیں، انھوں نے کہا کہ ایک ملک نے سلامتی کونسل کے 14 ارکان کی مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد کو روک دیا، ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے، فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل نے بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی بیان جاری نہیں کیا۔

 

Advertisement