ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) ماہ رمضان کی آمد، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلمانوں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مسلمانوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا، ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز سلام سے کرتے ہوئے کہا آج کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے ماہ رمضان کا آغاز ہورہا ہے۔ آنے والے ماہ میں لوگ مساجد اور اپنے گھروں میں عبادت کا اہتمام کریں گے، دن کے اوقات میں روزہ رکھیں گے اور شام میں اپنے پیاروں کے ہمراہ روزہ افطار کریں گے۔ ماہ رمضان روحانی عبادت کا مہینہ ہے اور موقع ہے سخاوت، اطمینان اور شفقت ظاہر کرنے کا۔
جسٹن ٹروڈو نے اپنی فیملی اور اپنی اہلیہ صوفی کی جانب سے تمام مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ ماہ رحمتوں اور برکتوں سے بھرپورہو، رمضان مبارک۔
To Muslims in Canada and around the world, I wish you a blessed & peaceful Ramadan. #Ramadan Mubarak! https://t.co/9G8EFkvn2P pic.twitter.com/UlTF8zURpY
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) May 15, 2018
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ہر سال مسلمانوں کے مذہبی تہواروں پر مسلمانوں کو مبارکباد دینا نہیں بھولتے، اس سال بھی انہوں نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے آمد رمضان کے موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔