لاہور: (ویب ڈیسک) سمارٹ فونز کی دنیا میں نیا اضافہ، مارکیٹ میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کے لیے نوکیا کا نیا کم قیمت سمارٹ فون تیار، یہ فون 2 ورژن میں دستیاب ہوگا۔
نوکیا کی ایکس سیریز کا پہلا سمارٹ فون نوکیا ایکس سکس چین میں لانچ کردیا گیا، چین میں متعارف کروائے جانے والے اس سمارٹ فون کی عالمی سطح پر لانچنگ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
یہ سمارٹ فون 2 ورژن میں دستیاب ہے جس میں سے ایک میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60، جبکہ اپ گریڈ ورژن کوالکوم سنیپ ڈراگون ہے۔ ایکس سکس نوکیا کی کمپنی ایچ ایم ڈی کا پہلا سمارٹ فون ہے، جسے آئی فون ایکس جیسے نوچ اور بیزل لیس ڈسپلے سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے۔ اس فون کی باڈی 95 فیصد گلاس سے بنی ہوئی ہے۔
اس فون کے سادہ ورژن کی قیمت تقریبا 25 ہزار پاکستانی روپے، جبکہ اپ گریڈ ورژن کی قیمت 29 ہزار پاکستانی روپے کے قریب ہے۔