لاہور: (دنیا نیوز) ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ فلو کے شکار افراد اگر اپنی غذا میں ریشے (فائبرز) کا استعمال بڑھائیں تو وہ بہت حد تک اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فائبرزکا باقاعدہ استعمال امراضِ قلب، ذیابیطس، معدے کے امراض اور دیگر بیماریوں کو دور رکھتا ہے تاہم اب فائبرز کی ایک اور اہمیت سامنے آئی ہے کہ یہ فلو کے خلاف بھی موثر ثابت ہوئے ہیں۔ ان بیماریوں میں انفلوئنزا وائرس سب سے زیادہ مقبول ہے جو ہرسال دنیا کی 20 فیصد آبادی کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے۔