ہفتے میں دو بار مچھلی کھائیں اور عارضہ قلب سے نجات پائیں

Last Updated On 19 May,2018 09:44 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا) اکثر افراد ذہنی دباؤ، پریشانی اور بلڈ پریشر کے باعث عارضہ قلب میں مبتلا ہوجاتے ہیں لیکن امریکی ماہرین نے عارضہ قلب سے بچنے اور دل کو تندرست رکھنے کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔

امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کے ماہرین کے مطابق ہفتے میں دو بار مچھلی کا استعمال دل کی شریانوں کی بیماری، دل کی دھڑکن کا کم ہونا اور دل کے دورے جیسے عارضہ قلب کے خطرات سے نہ صرف محفوظ رکھ سکتا ہے بلکہ دل کو صحت مند بھی رکھتا ہے ۔