فیس بک سٹوریز کا استعمال اب زیادہ آسان

Last Updated On 19 May,2018 11:35 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) فیس بک نے اسنیپ چیٹ کو مکمل طور پر کچلنے کیلئے اپنی مرکزی ایپ میں سٹوریز کیلئے متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا۔

اب فیس بک سٹوریز استعمال کرنے پر صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیوز ڈائریکٹ فیس بک کلاؤڈ میں محفوظ کرسکیں گے ، اپنی سٹوریز آرکائیو کرسکیں گے جبکہ دوستوں کیساتھ وائس میسجز شیئر کرسکیں گے تاہم یہ تمام فیچرز فی الحال صرف بھارت میں متعارف کرائے جارہے ہیں مگر فیس بک نے وعدہ کیا ہے کہ یہ فیچر بہت جلد دنیا بھر کے صارفین کیلئے بھی دستیاب ہونگے ان میں سے چند فیچرز تو انٹری لیول فونز میں بھی دستیاب ہونگے جسکی وجہ بھارت کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سپیڈ ناقص ہونا یا فون میں جگہ کی کمی بتائی گئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب صارفین براہ راست تصاویر یا ویڈیوز فیس بک کیمرے میں محفوظ کرسکیں گے اور انہیں اپنے فون کے کیمرہ رول یا گیلری میں کچھ سیو کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور فیس بک کیمرہ میں محفوظ کی جانیوالی تصاویر کلاؤڈ میں محفوظ ہونگی جسے صرف صارف ہی دیکھ سکے گا ایک اور فیچر کے ذریعے فیس بک سٹوریز آرکائیو میں چلی جائینگی اور یہ فیچر انسٹاگرام آرکائیو سے مختلف ہوگا۔

اس فیچر میں کلپ مقررہ وقت کے بعد خودکار طور پر محفوظ ہوجائینگے اور صارف انہیں جب مرضی دیکھ سکے گا یا پھر ری شیئر کرسکے گا۔