یو ٹیوب کی نئی میوزک سروس

Last Updated On 19 May,2018 09:39 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ یو ٹیوب کی نئی میوزک سٹریمنگ سروس ’’یو ٹیوب میوزک‘‘ کا آغاز کر رہا ہے۔

اگلے ہفتے اس کی پریمیئم سروس بھی متعارف کرائی جائیگی جس میں چند اضافی فیچرز بھی موجود ہیں۔ اپنے بلاگ پوسٹ میں یو ٹیوب کا لکھنا ہے کہ یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر پریمیئم سروس سے فائدہ اٹھانے کیلئے ماہانہ 9.99 ڈالر کے چارجز ادا کرنے ہونگے تاہم اشتہارات کیساتھ سروس سے بغیر کسی ادائیگی کے مفت میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

اسکے علاوہ یو ٹیوب کے اوریجنل شوز دیکھنے کیلئے 2 ڈالر کی اضافی رقم چارج کی جائیگی یعنی تمام نئے پریمیئم ممبران سے 11.99 ڈالر وصول کئے جائینگے۔ ابتدائی طور پر یو ٹیوب میوزک امریکہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، میکسیکو اور جنوبی کوریا میں لانچ کی جائیگی۔