"ہفتے میں 4 سے 5 بار ورزش کرنا دل کی صحت مفید"

Last Updated On 21 May,2018 10:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دل کی مرکزی شریانوں کو سخت ہونے سے روکنے کے لیے ہفتے میں چار سے پانچ بار ورزش کرنا انتہائی مفید ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی ورزش سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ امریکی محققین نے دریافت کیا ہے کہ ہفتے میں دو سے تین بار(30 منٹ فی سیشن) ورزش کرنے سے سر اور گردن کو جانے والی شریانیں صحت مند رہتی ہیں۔ تاہم جو لوگ ہفتے میں 4 سے 5 بار ورزش کرتے ہیں ان کی مرکزی شریانیں بھی صحت مند رہتی ہیں۔