نوڈلز کھانا امراضِ قلب سمیت صحت کے شدید مسائل کی وجہ قرار

Last Updated On 14 July,2018 10:38 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) سائنسی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں نوڈلز کے بڑھتے ہوئے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

تحقیق میں تازہ غذاؤں کے مقابلے میں انسٹنٹ نوڈلز کے صحت پر اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔ ماہرین نے مشرقی ممالک میں مشہور ریمن نوڈلز کے ہاضمے کے عمل کا خصوصی طبی کیمروں اور ٹیسٹوں کے ذریعے تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان میں موجود کیمیکل ٹی بی ایچ کیو کی وجہ سے نوڈلز کے انہضام کا عمل تازہ خوراک کی طرح نہیں ہو پاتا اور صحت کے شدید مسائل بشمول امراض قلب کا سبب بنتا ہے۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا کہ انسٹنٹ نوڈلز کا استعمال اپنی اور بچوں کی زندگی کیساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔