ناسا نے سورج پر کمند ڈالنے کیلئے مہم کا آغاز کر دیا

Last Updated On 21 July,2018 06:20 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ناسا نے مریخ اور چاند کےبعد سورج کو چھونے کی کوشش شروع کر دی، چھ اگست کو خصوصی اسپیس کرافٹ سولر پروب لانچ کیا جائے گا، سورج کے قہر سے بچنے کے لیے سولر پروب کو خصوصی طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔

ناسا کی سورج پر جانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ ناسا کی جانب سے سورج کو چھونے کیلئے خصوصی اسپیس کرافٹ سولر پروب لا نچ کیا جائے گا۔ کار کے سائز کے سولر پروب کے لیے انتہائی طاقتور راکٹ ڈیلٹا 4 تیار کیا گیا ہے۔ ڈیلٹا 4 معمول سے 55 گنا زیادہ انرجی فراہم کرے گا۔ سورج کے قہر سے بچنے کے لیے سولر پروب کو خصوصی طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ پروب پر 5 انچ کا کاربن کمپوزٹ سولر شیلڈ کا کور ہو گا، ناسا کی فضا میں سورج اور اس کے اردگرد کی فضا کے حوالے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا یہ پہلا مشن ہو گا۔