سبز چائے سے کینسر کا علاج بھی ممکن

Last Updated On 02 September,2018 06:53 pm

لندن( روزنامہ دنیا ) ایک قسم کی سبز چائے ، میچا گرین ٹی میں ایسے خاص اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو بعض اقسام کے سرطانی خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس ضمن میں برطانوی ماہرین نے کینسر کی وجہ بننے والے سٹیم سیلز پر میچا چائے کی آزمائش کی جس سے اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ۔ایجنگ نامی ریسرچ جرنل میں شائع ہونیوالی اس تحقیق میں کہا گیا کہ میچا چائے کے اجزا نے چھاتی کے کینسر کے خلیات کی تہوں میں جاری سرطانی عمل کو تبدیل کرکے اسے ایک ایسی سطح تک پہنچا دیا کہ وہ مزید پھیلنے سے رک گئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میچا چائے کے اجزا کی بہت معمولی مقدار استعمال کی گئی تھی۔ اس پر تحقیق کرنیوالے پروفیسر مائیکل لیسانٹی کہتے ہیں کہ سبز چائے کی یہ قسم بہت سے طبی فوائد رکھتی ہے لیکن اس سے قبل اس کو وہ پورا نظام سمجھنا ہوگا جو چائے کو اس قابل بنا رہا ہے۔