مائیکروویو اوون کا زیادہ استعمال صحت کے لیے خطرناک

Last Updated On 10 September,2018 06:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مائیکروویو اوون کا زیادہ استعمال صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی طبی تحقیق کے مطابق دودھ یا سبزیوں کو مائیکروویو اوون میں گرم کرنے سے خون میں کیمیائی تبدیلیاں رونماء ہونے لگتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکروویو اوون میں کھانا گرم کرنے سے خون میں سرخ خلیات کی مقدار کم جبکہ سفید خلیات کے ساتھ کولیسٹرول کی مقدار بھی زیادہ ہوجاتی ہے۔