پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے دارلحکومت پیرس میں چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے سات افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں ملزم کو گرفتار کر لیا، حملے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خوشبوؤں کے شہر پیرس میں ایک اور حملہ، چاقو برادر شخص شہریوں پر چڑھ دوڑا اورسات افراد کو زخمی کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں دو برطانوی سیاح بھی شامل ہیں۔
پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو زخمی کی حالت میں گرفتار کر لیا، حکام کے مطابق ملزم ممکنہ طور پر افغانی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیرس کے نواح میں ہونےوالے چاقو بردار دہشت گرد حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔