نیویارک (نیٹ نیوز ) امریکی صدر کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ چینی ڈریس ڈیزائنر کی حمایت میں نیویارک فیشن ویک میں شریک ہوئیں اور چینی ملبوسات کے انداز کو سراہا۔
چینی ڈیزائنر ٹورے وینگ نے" بلوم "کے نام سے اپنے تیار کردہ ملبوسات پیش کئے۔ چینی ڈیزائنر نے ملبوسات میں شوخ رنگوں کا خوبصورت استعمال کیا۔ ٹفنی ٹرمپ نے کہا کہ چینی ملبوسات جدید دور کی خواتین کے لیے شاندار ہیں۔ ماڈلز کی ریمپ پر واک کو دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا۔