لاہور(نیٹ نیوز)کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے اب اس انوکھی واشنگ مشین کو ہی دیکھ لیں جسے ہوم انجینئرنگ کی بدولت اس مہارت سے تیار کیا گیا ہے۔
اسے چلانے کے لئے بجلی کی نہیں بلکہ محض پیڈل چلانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔سائیکل کی طرز پر بنے پیڈلز جب تک گھماتے جائینگے اس وقت تک یہ واشنگ مشین بھی اپنا کام جاری رکھے گی اور ساتھ ساتھ کپڑے بھی دھلتے جائیں گے۔
ا س برطانوی شخص نے اپنی ذہانت کی بدولت یہ انوکھی مشین تیار کی ہے جسکا مقصد کام اور ایکسر سائز ساتھ ساتھ ہے ۔