لاہور (دنیا نیوز ) سیلفی کاشوق خواتین کو ذہنی مریض بنانے لگا، نئی تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا پر سیلفی کا جنون خواتین میں ذہنی امراض کا سبب بننے لگا ہے۔ سوشل میڈیا پر سیلفی کے کریز سے خواتین ذہنی امراض کا شکار ہونے لگیں۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ سیلفیاں شیئر کرنے سے خواتین زیادہ پریشان رہنے لگتی ہیں اور وہ زیادہ پرکشش نظر نہیں آتیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کے منفی نفسیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 16 سے 29 سال کی خواتین جن کے فیس بک، انسٹا گرام اور دیگر سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس تھے۔ ایسی خواتین میں نفسیاتی مسائل، اعتماد کی کمی اور جسمانی لحاظ سے کم پرکشش ہونے جیسی خامیاں پیدا ہوتے دیکھی گئی ہیں۔