ویوو نےپاکستان میں V11اورV11 Proمتعارف کروا دیے

Last Updated On 11 September,2018 08:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ویوو نے آج پاکستان میں نئے V11 اور V11 Pro کا اعلان کیا ہے۔ ویوو کی معروف V سیریز میں یہ نیا اضافہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمرے کے ساتھ آیا ہے جو صارفین کو ہر طرح کے ماحول میں بہترین تصاویر کھینچے میں مدد کرتا ہے۔

V11 اورV11 Pro کے ڈیزائن میں کئی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ جیسے خمیدہ (Curved)تھری ڈی باڈی میں نیا Halo FullView™ ڈسپلے اور دو نئے رنگ Starry Night اور Nebula Fusion پیش کئے گئے ہیں جو صارف کو ایک انوکھا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

V سیریز میں V11 Pro وہ پہلا اسمارٹ فون ہے جس کی ڈسپلے کے اندر ہی فنگر پرنٹ اسکینگ ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے ۔ یوں نفیس اور اسٹائلش ڈیزائن کو برقرار رکھتے ہوئے ویوو نے بائیو میٹرک سیکورٹی کے میدان میں اپنی سبقت قائم رکھی۔ یاد رہے کہ اس سال کے اوائل میں V9 کی کامیابی کے بعد ویوو نے مصنوعی ذہانت میں ترقی کے لیے کوششوں میں اضافہ کیا تاکہ صارفین کی ہر طرح کے منظر نامے میں کام کرنے والے طاقتور فوٹو گرافی فیچرز کی مانگ کو پورا کیا جاسکے۔

V11 Pro میں پشت پر دو کیمروں کا مجموعہ جو بالترتیب 5 اور 12 میگا پکسل کے ہیں، f/1.8 جیسے بڑے اپرچر کے ساتھ موجود ہے۔ ان کیمروں میں پکسل کا سائز صرف 1.28 مائیکر میٹر ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 25 میگا پکسل کا ہے۔ 12 میگا پکسل کا ریئر کیمرا اپنے 24 ملین ضیا حساس (فوٹو سینسیٹیو) یونٹس کےذریعے Dual Pixel سینسرز کی روشنی کے لیے حساسیت میں اضافہ اور DSLR معیار کی Dual Pixel آٹو فوکس ٹیکنالوجی کو بہتر بناتا ہے جو صرف 0.03 سیکنڈ کے قلیل وقت میں فوکس کرسکتی ہے۔ دوسری طرف V11 میں بھی پشت پر مساوی متاثر کن دو کیمروں کا مجموعہ جو بالترتیب 5 اور16 میگا پکسل کے ہیں اور وہی 25میگا پکسل AI کیمرہ فرنٹ پر ہے۔ ان جدید فیچرز کے ساتھ جو فوٹوگرافی کے دوران پیش آنے والے کئی چیلنجز کو دور کرتے ہیں اور شائقین کو تقریباً پروفیشنل فوٹو گرافر میں بدل دیتے ہیں، بہترین تصاویر کھینچنا کبھی بھی اتنا آسان نہیں تھا۔

AI Backlight HDRاور AI Low Light Mode مصنوعی ذہانت کے حامل الگورتھم استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تفصیلات حاصل کرنے کے لیے کئی فریم کھینچتے ہیں اور پھر انہیں جوڑ کر بہترین تصاویر تشکیل دی جاتی ہیں، حتیٰ کہ ایسے ماحول میں بھی جہاں روشنی نامناسب ہو مثلاً غروب آفتاب کے وقت۔ AI فوٹو گرافی فیچرز کی فہرست میں نیا اضافہ AI Scence Recognition ہے جو مختلف اشیاء، عناصر اور مناظر کو شناخت کرسکتا ہے اور اس کے مطابق تصویر میں مخصوص بہتری پیدا کرتا ہے تاکہ آپ کی تصاویر ابھر آئیں۔

ہر جگہ ہر وقت بہترین سیلفیز کھینچنے کے لیے اس میں ایک نئی AI Face Shaping ٹیکنالوجی، AI Face Modeling الگورتھم کے ساتھ متعارف کروائی گئی ہے جو آپ کے چہرے کے انفرادی خدوخال میں بہتری پیدا کرتی ہے تاکہ سیلفیز خوبصورت لیکن قدرتی نظر آئیں۔ بہتر بنائے گئے AI Selfie Lighting فیچر AI الگورتھمز جو اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ صارف کا چہرہ کس طرح سہ جہتی طور پر روشنی سے متاثر ہوتا ہے، کی مدد سے مزید لائٹ ایفیکٹس بھی فراہم کرتا ہے۔ ان سب کے علاوہ AI Portrait Framing مصنوعی ذہانت کے ذریعے آپ کی رہنمائی کرکے بہترین پورٹریٹ کھینچنا بہت آسان بناتا ہے۔ یہ فیچر آپ کو بتاتا ہے کہ فون کو کس پوزیشن پر رکھا جائے تاکہ ہمیشہ بہترین پورٹریٹ کھینچی جاسکے۔

فوٹو گرافی کے علاوہ، V11 اور V11 Pro میں ویوو کا مصنوعی ذہانت کا حامل معاون Jovi اپنے فیچرز جیسے Jovi Smart Scene، Google Lens اور Google Assistant کی مدد سے مصنوعی ذہانت کا تجربہ سب جگہوں تک پھیلا رہا ہے۔ Jovi اسمارٹ سین صارف کے ماحول یا منظرنامے کا ادراک کرکے اور اس کے مطابق عمل کرکے صارف کی زندگی آسان بناتا ہے۔ جیسے موسم کی صورت حال سے آگہی اور ریئل ٹائم معلومات کی فراہمی ۔

گوگل اسسٹنٹ روز مرہ کے صورت حال میں جیسے میپ نیوی گیشن، آن لائن شاپنگ، سفر کا بندوبست، موسیقی، ویڈیو حتیٰ کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے مدد فراہم کرتا ہے جبکہ گوگل لینس جسے جدید ڈیپ لرننگ الگورتھمز کی معاونت حاصل ہے، صارف کو اُس چیز کے بارے میں تلاش کرنے کی صلاحیت دیتا ہے جسے وہ دیکھ رہا ہے۔ ان ناقابل یقین فیچرز کو صارف تک پہنچانے کے لیے V11 Proمیں اسنیپ ڈریگن 660AIE پروسیسر، 6GB RAM اور 128 GB ROM نصب ہے تاکہ اعلیٰ کارکردگی کویقینی بنایا جاسکے۔دوسری جانب V11 میں Helio P60 پروسیسر، 4GB RAM اور 128GB ROM نصب ہیں۔ اینڈروئیڈ 8.1 پر مبنی تازہ ترین Funtouch OS 4.5 اور ویوو کا Jovi AI Engine ملکر سی پی یو اور میموری ریسورسز کو مؤثر طور پر مختص کرتے ہیں تاکہ کئی پیچیدہ آپریشنز کو انجام دیا جاسکے۔

V11 اور V11 Pro میں ویوو کا Dual Engine Fast Charging سسٹم موجود ہے جو بیٹری کو تیزی سے ری چارج کرتا ہے لیکن ساتھ ہی 9 مختلف سکیوریٹی تہوں کی بدولت اسے overheating سے بھی بچاتا ہے۔ مستقبل کا Immersive ڈیزائن معہ V سیریز کا پہلا in-Display فنگر پرنٹ اسکیننگ ٹیکنالوجی

V11 Pro میں 19.5:9 کا aspect ratio، 6.41 انچ کی Super AMOLED Halo FullView™ ڈسپلے معہ 91.27 فیصد screen-to-body تناسب کے ساتھ موجود ہے۔ V11 میں اسکرین کا سائز 6.3 انچ لیکن ڈسپلے وہی Halo FullView™ ہے۔ انتہائی معین 1.76 سینٹی میٹر bezels اور سہ جہتی خمیدہ باڈی ڈیزائن کی بدولت فون کے کنارے بھی ڈسپلے کا حصہ بن جاتے ہیں جس سے ایک immersiveڈیزائن کا گمان ہوتا ہے اور فون آپ کے ہاتھ میں جچتا ہے۔

V11 Pro وی سیریز کا پہلا ماڈل ہے جس میں in-Display فنگر پرنٹ اسکیننگ ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے جس سے نظر آنے والا فنگر پرنٹ پیڈ کا خاتمہ ہوا اور فرنٹ اور بیک کا ایک یکساں ڈیزائن حاصل ہوا۔ یہ ٹیکنالوجی پہلی بار اس سال کے اوائل میں CES میں منظر عام پر آئی اور اس کی بدولت سکیوریٹی پر سمجھوتہ کیے بغیر بڑی اسکرینز بنانا ممکن ہوسکا۔ اس جدید ٹیکنالوجی کو V11 Pro میں شامل کرنا ویوو کی ان کوشش کی تاہید کرتا ہے جو وہ صارفین کی دشواری کو دور کرنے کے لیے کررہا ہے۔

V11 اور V11 Pro میں Face Access کی درستگی کو انفرا ریڈ روشنی کے استعمال سے بہتر بنایا گیا ہے جس سے اب یہ 1024 فیشل فیچر پوائنٹس کو اسکین کرکے لمحہ بھر میں ان لاک ہوجاتا ہے۔ حتیٰ کہ اندھیرے میں بھی یہ فیچر کام کرتا ہے۔

ویوو نے دو نئے رجحان ساز رنگ Starry Night اور Nebula تیار کیے ہیں۔ Starry Night کا سیاہ اور نیلے رنگ کا امتزاج جبکہ Nebula کا شاندار نیلا اور جامنی رنگ دور موجود کہکشاؤں سے چمکتے ستاروں کا گماں پیدا کرتے ہیں اور V11 اور V11 Pro کو مستقبل کے ڈیزائن پراثر بناتے ہیں۔


پاکستان میں ویوو V11 اور V11 Proکے پری آرڈرز پہلے ہی وصول کیے جارہے ہیں جبکہ آفیشل فروخت کا سلسلہ 13 ستمبر سے شروع ہوگا۔ V11کی قیمت 39,999 روپے جبکہ V11 Proکی قیمت 49,999 ہوگی۔