لاہور(نیٹ نیوز) وقت پر نہ سونے والے کئی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اس ضمن میں 1900 عمر رسیدہ افراد کا طویل عرصے تک جائزہ لیا ۔
ان کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ وقت پر نہ سونے اور بے وقت بیدار ہونیوالے افراد کئی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں ۔
سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اٹھنے اور جاگنے کے معمولات قابو میں نہیں رکھ سکتے وہ اگلے 10 برس میں کئی امراض میں گھر سکتے ہیں جن میں وزن میں اضافہ، بلڈ پریشر، ذیابیطس کے علاوہ فالج اور دل کے امراض شامل ہوسکتے ہیں۔