ملازمین کا دباؤ، گوگل 10 ارب ڈالر کی ڈیل سے دستبردار

Last Updated On 10 October,2018 06:34 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) عوامی ردعمل اور ملازمین کے دباؤ پر گوگل 10 ارب ڈالر کی ڈیل سے دستبردار، پینٹاگون کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور کلاؤڈ سروس مہیا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

عوامی ردعمل اور ملازمین کے دباؤ کا خوف، گوگل 10 ارب ڈالر کی ڈیل سے دستبرادر ہوگیا۔ پینٹاگون کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس شیئرنگ کا منصوبہ منسوخ کردیا۔ گوگل نے منصوبے کے تحت پینٹاگون کو سالانہ 10 ارب ڈالر کے عوض کلاؤڈ سروس فراہم کرنا تھی۔ گوگل کے ملازمین امریکی خفیہ ادارے کے ساتھ کام کرنے کے حق میں نہیں تھے۔ گوگل کی دستبرداری کے بعد مائیکروسوفٹ اور ایمیزون اس ڈیل کے لیے کوشاں ہیں۔