نیروبی: (دنیا نیوز) کینیا کے دارلحکومت نیروبی کے قریب بس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بس بے قابو ہوجانے کے وجہ سے پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں 7 بچوں اور 12 خواتین سمیت 50 افراد ہلاک ہوئے۔ بس دارلحکومت نیروبی سے کسیمو شہر کی طرف جا رہی تھی۔ کینیا کے صدر نے اپنے ٹویٹ میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔