دبئی (نیٹ نیوز ) امریکا میں وفاقی حکومت کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کے اسلحہ پروگرام کو سائبر حملوں کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پینٹاگون اُس سسٹم کو محفوظ بنانے میں سُست رہا جو کمپیوٹر نیٹ ورکس اور پروگرامز پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔
منگل کے روز حکومتی احتساب دفتر کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون نے اپنے نیٹ ورکس کے محفوظ بنانے پر کام کیا تھا مگر حالیہ عرصے میں اس نے صرف اسلحہ نظام کی سکیورٹی پر توجہ مرکوز کر دی۔
رپورٹ کے مطابق سادہ نوعیت کے آلات اور تکنیک کے ساتھ جانچ کرنے والے افراد بنا انکشاف کے اسلحہ سسٹم پر کنٹرول حاصل کرنے پر قادر تھے۔
کمزور پہلوؤں میں اسلحہ چلانے یا اس کے روکے جانے پر قدرت، میزائلوں کے نشانہ بنانے کے اثرات، آکسیجن کی سطح پر گرفت شامل ہے۔
رپورٹ میں کمزور پاس ورڈ اور غیر محفوظ رابطوں جیسی مشکلات کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔