میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) میکسیکو میں انسانی اعضا بیچنے والے جوڑے نے 20 خواتین کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد ایک سماعت کے دوران کارلوس نامی شخص نے اعتراف کیا کہ اس نے میکسیکو سٹی کے مضافات میں 20 خواتین کو قتل کیا ہے۔ تفتیش کاروں کو جوڑے کے فلیٹ اور قریب ہی واقع ایک اور عمارت سے انسانی اعضا ملے جو سیمنٹ سے بھری بالٹیوں اور فریج میں رکھے ہوئے تھے۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا انسانی اعضا بیچا کرتا تھا، لیکن یہ نہیں معلوم کہ ان کا گاہک کون تھا۔