بھارت: سٹیل ملز میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک، 14 زخمی

Last Updated On 09 October,2018 06:14 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی سٹیل ملز میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک، 14 زخمی ہوگئے۔

حکام کےمطابق دھماکہ سیل نامی اسٹیل مل کے بلائی پلانٹ میں ہوا جس کے فوراً بعد آگ لگ گئی جس پر کچھ دیر بعد قابو پا لیا گیا۔ ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 14 افراد کو اسپتال زخمی حالت میں لایا گیا ہے۔

زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم دھماکے کی وجہ کے بارے میں علم نہیں ہوسکا۔