بلغاریہ :کرپشن بے نقاب کرنے پر خاتون صحافی قتل

Last Updated On 09 October,2018 03:57 pm

روسہ (نیٹ نیوز ) بلغاریہ میں ایک نوجوان خاتون صحافی کی جانب سے بدعنوانی بے نقاب کرنے کی کوشش اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

"ویکٹوریا میرین نوا" کو ہفتے کے روز دریائے دینوب کے کنارے پر واقعے "Ruse " نامی شہر میں بے رحمی کے ساتھ قتل کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ویکٹوریا میری نوا کے قتل کی اصل سبب ایک مالی بدعنوانی کے سکینڈل کی ویڈیو بنانا بنا ہے۔

اس نے بلغاریا میں یورپی یونین کے فنڈز سے جاری ایک ترقیاتی منصوبے میں ہونے والی کرپشن کاپتا چلانے کے بعد اس کے ثبوت کے لیے ایک ویڈیو تیار کی تھی۔ تحقیقات سےمعلوم ہوا ہے کہ صحافیہ کو اغواء کرنے کے بعد اسے جنسی تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد اس کے سرمیں بھاری چیز مار کر کچل دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کا گلا بھی گھونٹا گیا ہے۔

بلغاریہ کے وزیر داخلہ ملیڈن میری نوو نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کو مقتولہ کی لاش ملی، اس کے جسم پر موجود کپڑے بری طرح پھٹ چکے تھے۔ اس کا جسم بری طرح کچلا گیا تھا۔ اس کے پاس اس کا موبائل فون، چابیاں اور عینک میں سے کوئی چیز نہیں تھی۔ تاہم وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ ویکٹوریا کی موت کرپشن بے نقاب کرنے کی وجہ سے ہوئی۔

روسہ شہر کے پراسیکیوٹر جنرل واقعے کے تمام ممکنہ پہلوئوں سے تحقیقات کرائیں گے۔ ادھرصحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے ترجمان ہرلم ڈیزر نے صحافی کے قتل کے واقعے کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے اس کی فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکٹوریا مارینووا "روسہ" شہر سے نشریات پیش کرنے والے"ٹی وی این" چینل کی ڈائریکٹر تھیں۔

اس نے 30 ستمبرکواپنے ایک ٹی وی شو میں یورپی یونین کے تعاون سے چلنے والے ایک پروجیکٹ میں کرپشن کاانکشاف کرتےہوئے اس کی بدعنوانی کی نشاندہی کی تھی۔ اس کی پیش کردہ تحقیقات کے مطابق یورپی ترقیاتی پروجیکٹ میں 40 فی صد تک رقم غبن کی گئی ہے۔