واشنگٹن: (دنیا نیوز) سمندری طوفان مائیکل امریکی ساحلوں سے ٹکرانےسے پہلے شدت اختیار کر گیا، فلوریڈا کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی۔
مائیکل نامی سمندری طوفان کیوبا اور میکسیکو میں تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ خطرناک صورتحال کے پیش نظر ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، کئی علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ شہری حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔ طوفان فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد ریاست کیرولینا کا رخ کرے گا۔