یمن (نیٹ نیوز ) یمن میں سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع ضلعے نہم میں متعدد ٹھکانے اور پہاڑی علاقے آزاد کرا لیے ہیں۔
علاوہ ازیں یمنی فوج نے صعدہ صوبے کے علاقے باقم میں ایک غار کے اندر موجود حوثیوں کے میزائلوں کے ڈپو پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔
فوجی ذریعے کے مطابق یمنی فوج المجاوحہ کے علاقے میں حوثی ملیشیا کے خلاف مسلسل دوسرے روز شدید لڑائی کے بعد تزویراتی اہمیت کے حامل المنصاع کے پہاڑی علاقے کی آخری چوٹی اور اس کے اطراف کے ٹھکانوں کو بھی آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی۔
ذریعے نے لڑائی میں باغیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ معرکہ ابھی جاری ہے۔ اس دوران حوثی باغیوں نے نہم ضلعے کی جانب اجتماعی راہ فرار بھی اختیار کی۔