میانمار میں مظالم کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں :شنزوایبے

Last Updated On 10 October,2018 11:17 am

ٹوکیو (دنیا نیوز ) جاپانی وزیراعظم شنزوایبے نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم کی آزادانہ تحقیقات پر زور دیا ہے۔ جاپان روہنگیا مسلمانوں کی مدد کو تیار ہوگیا ہے۔ ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم شنزوایبے اور میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں جاپانی وزیر اعظم نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کی آزادانہ تحقیقات پر زور دیا۔

جاپان نے روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی اور آباد کاری میں مدد کی بھی پیشکش کی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سات لاکھ روہنگیا مسلمان بودھوں اور فوج کے ظلم سے تنگ آکر بنگلہ دیش ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے، ہزاروں افراد کو قتل کیا گیا، خواتین کےساتھ اجتماعی زیادتی اور نسل کشی کی گئی ادھر میانمار ڈھٹائی سے اس حقیقت کو جھٹلاتا رہا ہے۔