رافیل طیارہ کرپشن،بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار سے تفصیلات طلب کر لیں

Last Updated On 10 October,2018 04:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نریندر مودی قانون کی گرفت میں آ گئے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے رافیل طیاروں کی ڈیل پر مودی سرکار سے تفصیلات طلب کر لیں۔

رافیل ڈیل کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار سے طیاروں کی ڈیل پر تفصیلا ت مانگ لی ہیں۔ عدالت نے حکومت سے 29 اکتوبر تک معاہدے کی معلومات سیل بند لفافے میں فراہم کرنے کو کہا ہے۔ درخواست کی سماعت تین ججوں پر مشتمل بینچ نے کی جس میں بھارتی سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس  رنجن گوگوئی  بھی شامل تھے۔