فلوریڈا: ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ہزاروں افراد کی نقل مکانی

Last Updated On 10 October,2018 06:15 pm

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہریوں نے سمندری طوفان 'مائیکل 'کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کرنے شروع کر دیے۔

سمندری طوفان  مائیکل   امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلوں سے ٹکرانے والا ہے۔ گورنر نے پہلے ہی ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ لوگ اپنی دکانوں اور گھروں کو طوفان سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔ طوفان ٹکرانے سے پہلے ہی کیٹیگری 3 میں تبدیل ہو چکا ہو گا۔ حکام کے مطابق 322 کلومیٹر لمبی ساحلی پٹی سے ہزاروں لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔