احتیاطی تدابیر اپنا کر سموگ کے اثرات کو کم کرنا ممکن، ماہرین

Last Updated On 01 November,2018 06:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سموگ کے باعث آنکھوں اور سانس کے امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے سموگ کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

سموگ کے اثرات میں آنکھوں میں چبھن، سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سموگ کی شدت کم ہونے کے باوجود جانداروں پر اِس کے اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ سموگ کا سیزن شروع ہونے کے بعد سے آنکھوں اور سانس کے مریضوں کی اسپتالوں میں آمد میں تقریبا 20فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں سموگ کے اثرات میں شدت آسکتی ہے، اِسی کے پیش نظر طبی ماہرین قرار دیتے ہیں کہ کچھ تدابیراختیار کرنے سے سموگ کے اثرات کم کیے جاسکتے ہیں۔

سموگ کے نقصانات سے کیسے بچا جائے:

 

طبی ماہرین کے مطابق روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی پئین،، زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزاریں،، بازاروں، گلیوں یا سڑکوں پ زیادہ چلنے پھرنے سے گریز کریں،، گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں،، گھروں کی صفائی کے دوران جھاڑو کی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں،، گھر سے باہر نکلتے وقت چشمے کا استعمال کریں اور سفر کے دوران یا بعد میں آنکھوں کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں ،، ہلکا اور ڈھیلا ڈھالا لباس پہنیں، سر پر ٹوپی یا رومال ضرور رکھیں اور ناک و منہ کو ماسک یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں،، بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات پینے سے اجتناب کریں،، گھروں کے باہر مٹی والی جگہ پر پانی کا چھڑکاؤ کریں،، تعمیراتی اور کوڑا کرکٹ والی متعفن جگہوں پر بھی توجہ دیں تاکہ دھول یا مٹی وغیرہ نہ اڑے۔۔اپنی گاڑیوں کا معائنہ کروائیں تاکہ دھویں کی وجہ سے ماحول میں آلودگی کم سے کم ہوا اور زیادہ سفر کرنے سے پرہیز کیرں بچوں اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دیں اور ان کی صحت کا خیال رکھیں۔ آنکھوں اور سانس کی بیماری کی صورت میں فوری طور پر اپنے قریبی ڈاکٹر یا ہسپتال سے رجوع کریں۔