لاہور: (ویب ڈیسک) انسٹاگرام حکام نے سیکیورٹی سقم کے باعث صارفین کا پاس ورڈ دوسروں کو ’نظرآنے سے متعلق انتباہی نوٹس‘ جاری کر دیا۔ نجی ویب سائٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے رواں برس اپریل میں ’ڈاؤن لوڈ ڈیٹا‘ کا آپشن متعارف کرایا جس کے تحت صارفین اپنا ذاتی ڈیٹا کی کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
اس حوالے سے صارفین کو آگاہ کیا گیا کہ ان کا پاس ورڈ اور دیگر اہم معلومات دوسرے صارف دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی شخص عام کمپیوٹر پر انسٹاگرام ٹول استعمال کرتا ہے تو دیگر صارفین یو آر ایل کی مدد سے انسٹاگرام صارف کے پاس ورڈ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
انسٹاگرام کے انتباہی نوٹس میں صارفین کو خبردار کیا گیا کہ فیس بک کمپیوٹر پر بھی پاس ورڈ محفوظ ہو سکتا ہے۔ تاہم اس حوالےسے انسٹاگرام کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ مسئلہ محدود صارفین کے ساتھ پیش آیا ہے۔
دوسری جانب ٹیک نیوز ویب سائٹ نے رپورٹ کیا کہ اگر انسٹاگرام نے انکرپشن ٹیکنالوجی کے ذریعے پاس ورڈ محفوظ کررہا ہے تو اس طرح مسائل سامنے نہیں آنا چاہیے۔ اس حوالےسے کہا گیا کہ ’اگر پاس ورڈ انسٹاگرام میں سادہ ٹیکسٹ میں موجود ہے تو یو آر ایل میں ظاہر ہو سکتا ہے‘۔