دنیا بھر میں جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Last Updated On 16 November,2018 10:19 pm

استبول: (دنیا نیوز) ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ دنیا بھر میں ادا کی گئی، مسجد الحرام اور مسجد النبوی میں ہزاروں افراد کی نماز میں شرکت، استنبول کی تاریخی فتح مسجد اور جکارتہ کی ابو بکر صدیق مسجد میں بھی غائبانہ نماز پڑھائی گئی۔

استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ دنیا بھر میں ادا کر دی گئی، سب سے بڑا اجتماع مکہ میں مسجد الحرام کے اندر ہوا جہاں نماز جمعہ کے بعد خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی گئی۔

مسجد النبوی میں بھی ہزاروں افراد نے غائبانہ نماز میں شرکت کی، اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ ادھر استنبول کی تاریخی مسجد ِ فتح میں بھی ہزاروں افراد غائبانہ نماز میں شریک ہوئے۔

جکارتہ کی مسجد ابو بکر الصدیق میں بھی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا گیا جس میں چھ سو افراد شریک ہیں۔