امریکا نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر کے غلط راستے کا انتخاب کیا، روحانی

Last Updated On 14 November,2018 05:55 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا نے تہران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرکے غلط راستے کا انتخاب کیا ہے۔

صدر روحانی نے کہا امریکا نے اگر یہی روش اختیار کی تو اسے اس راستے پر چل کر یقینی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکا واقعی خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے تو یہ وہ راستہ نہیں جو اس نے منتخب کیا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی غلط اور ظالمانہ پابندیوں سے ایران کی مخلص عوام متاثر ہوں گی۔