کابل: (دنیا نیوز) افغان دارلحکومت کے پشتونستان اسکوائر میں خودکش دھماکے میں 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی ہو گئے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں کم از کم6 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوگئے۔ ہلاک و زخمیوں میں بیشتر سیکورٹی اہلکار ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں و شہریوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔