ماسکو: (آن لائن) روس کے مسافر طیارے نے ہنگامی لینڈ نگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ماسکو سے روس کے آرکٹیکس شہر نوریلسک کے لئے روانہ ہونے والے مسافر طیارے 737-800 نے فنی خرابی کے باعث مقررہ منزل سے پہلے ہی ایک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تاہم تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا ۔ طیارے میں 166 مسافر اور عملے 6 اراکین سوار تھے۔