نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں قوم پرستی کے جذبات بڑے پیمانے پر غلط خبریں پھیلانے کا ذریعہ ہیں جس کی وجہ سے 32 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانوی میڈیا کی تحقیق نے راز سے پردہ اٹھا دیا۔
برطانوی میڈیا کی بھارت میں کی جانے والی تحقیق میں تشویشناک صورتحال سامنے آ گئی۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہری قوم پرستی والے پیغامات کو شیئر کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں جس سے اکثر پرتشدد واقعات جنم لیتے ہیں۔ ایک سال کے دوران بھارت میں واٹس ایپ پر پھیلائے جانے والی غلط خبروں سے 32 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
تحقیق کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پشت پناہی کرنے والے کئی اکاؤنٹس پر بھی جعلی خبروں کا اثر کافی نمایاں نظر آتا ہے۔