مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز نے غزہ میں بمباری کر کے فلسطینی چینل کی عمارت تباہ کر دی، واقعے میں چار فلسطینی شہید ہو گئے، دو روز میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہو گئی۔
اسرائیل اور حماس پھر آمنے سامنے، اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں بمباری کرکے الاقصی ٹی وی کی عمارت تباہ کر دی، قریبی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا۔ بمباری میں چار فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ عمارت مکمل طور پرملبے کا ڈھیر بن گئی۔
دوروز میں اسرائیلی بمباری اور فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہو گئی۔ فلسطینی تنظیم کے راکٹ حملے میں اسرائیلی شہری بھی ہلاک ہو گیا۔ ادھرحماس کے سربراہ اسماعیل حانیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتائج خطرناک ہوں گے۔